سعودی عرب کے شاہ عبداللہ ہسپتال سے ڈسچارج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-15

سعودی عرب کے شاہ عبداللہ ہسپتال سے ڈسچارج

سن 2005 میں اپنے بھائی شاہ فہد کے انتقال کے بعد مملکت سعودی عرب کے چھٹے فرمانروا بننے والے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے کمر کی کامیاب سرجری کے بعد جمعرات 13/دسمبر کو کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی کے نیشنل گارڈز ہسپتال سے انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔ ان کی یہ سرجری 17/نومبر کو عمل میں آئی تھی اور 28/نومبر کو سرکاری ٹی۔وی پر انہیں ریاض میں شاہی خاندان کے ارکان سے مصافحہ کرتے دکھایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 79 سالہ شاہ عبداللہ کا نومبر 2010 میں نیویارک میں پہلی مرتبہ ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کو جوڑنے کے لیے دو مرتبہ آپریشن کیا گیا تھا۔
اس خبر پر مملکت بھر کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سعودی عرب دنیا کے خام تیل کے پانچویں حصے سے زیادہ کے ذخائر کا مالک ہے اور تیل کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ملک ہے۔ مشرق وسطیٰ کے خطے میں امریکہ کا ایک اہم اتحادی اور امریکی ڈالر کے سب سے زیادہ اثاثوں کا مالک بھی باور کیا جاتا ہے۔

Saudi Arabia's king Abdullah bin Abdul Aziz discharged on Thursday 13-december-2012 from the National Guard’s King Abdul Aziz Medical City after his recovery from the surgery.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں