قندھار ایربیس کے باہر خودکش دھماکہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-15

قندھار ایربیس کے باہر خودکش دھماکہ

افغانستان کے قندھار علاقہ میں جب امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا [Leon E. Panetta] نے شمال اوقیانوسی معاہداتی تنظیم [Nato] کے فوجی ٹھکانے کا دورہ کرتے ہوئے امریکی فوجیوں کی حوصلہ افزائی کی اور واپس ہوئے ، تو ان کی واپسی کے فوری بعد ایک خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز مادے سے بھری ایک کار کو ایربیس پر کھڑی ایک گاڑی سے ٹکرا دیا۔ اس حملے میں جہاں ایک امریکہ افسر ہلاک اور 3 فوجی زخمی ہوئی وہیں 20 سے زائد افغان شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔
لیون پینٹا نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اور واشنگٹن حکومت کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ ناٹو فوجی مشن کے بعد بھی امریکہ ، افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔
واضح رہے کہ ناٹو مشن 2014 میں ختم ہو رہا ہے اور اس موضوع پر امریکہ صدر بارک اوبامہ [Barack Obama] اور افغان صدر [Hamid Karzai] حامد کرزئی ، 7/جنوری 2013 کو واشنگٹن میں ملاقات کریں گے۔

suicide bomb blast at kandhar airbase, leon panetta, hamid karzai, nato

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں