ساہتیہ اکادمی ترجمہ ایوارڈ 2012 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-21

ساہتیہ اکادمی ترجمہ ایوارڈ 2012

ساہتیہ اکادمی ، نئی دہلی کی پریس ریلیز کے مطابق 24 ہندوستانی زبانوں کے ساہتیہ اکادمی ترجمہ ایوارڈ 2012 کے لیے کتابوں کے انتخاب کو منظوری دے دی گئی ہے۔
اردو میں ترجمہ کے لیے ممتاز اسکالر اور انجمن ترقی اردو ہند کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اطہر فاروقی کو ان کے بہترین ترجمہ "بابر کی اولاد" کو منتخب کیا گیا۔ یہ ترجمہ سلمان خورشید کے انگریزی کتاب Sons of Babur کا اردو ترجمہ ہے۔
اترپردیش کے بلند شہر سے تعلق رکھنے والے اطہر فاروقی نے 1995 میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے "اردو زبان کے سیاسی و سماجی محرکات" کے موضوع پر پی۔ایچ۔ڈی کیا تھا۔ ان کی کتابوں میں "گفتگو ان کی" ، "اردو سیاست کی تفہیم نو" اور "نامکمل" قابل ذکر ہیں۔
ان کی مرتبہ کتاب Muslims and media images کو آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے 2009 میں شایع کیا تھا۔ 1995 میں ہی انہوں نے اخترالایمان کی کلیات "سر و ساماں" کو دیوناگری رسم الخط میں شائع کیا تھا اور اختر الایمان کی ادبی اور فلمی زندگی پر ان کی طرف سے بنائی گئی ڈاکیومنٹری بھی بےحد مقبول ہوئی ہے۔


sahitya academy urdu translation award 2012 to Dr. Ather Farooqi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں