دہلی میں گذشتہ دنوں چلتی بس میں ہوئے عصمت دری کے واقعے کے بعد سے اس کی مخالفت میں سیاسی ، سماجی اور اصلاحی تنظیموں کے ذریعے احتجاج جاری ہے۔
آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا و اساتذہ نے بھی ہزاروں کی تعداد میں جمع ہو کر اس دردناک حادثے کے خلاف "موم بتی جلوس" نکالا اور یوں اپنا خاموش احتجاج درج کروایا ہے۔ طلبا و اساتذہ کا یہ مارچ مولانا آزاد لائیبریری سے شروع ہو کر باب سید پر اختتام پذیر ہوا۔ طلبا نے اس حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے جرائم کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔
طلبا نے ایک یادداشت صدر جمہوریہ ہند کے نام ضلع انتظامیہ کو سپرد کیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دہلی پولیس اس واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کروائے اور ملزمان کو سخت سزائیں دی جائیں۔ عوامی مقامات پر خواتین کی حفاظت کے لیے بہتر انتظامات کیے جائیں۔
amu students lecturers protest against delhi rape case
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں