سچن ٹینڈولکر ایک روزہ کرکٹ سے سبکدوش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-24

سچن ٹینڈولکر ایک روزہ کرکٹ سے سبکدوش

پی۔ٹی۔آئی
کرکٹ کے بےتاج بادشاہ ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر نے آج ایک روزہ کرکٹ سے سبکدوشی اختیار کر لی۔ اس اعلان کے ساتھ ہی ان کے 23 سالہ طویل اور بےداغ کیرئیر کا اختتام عمل میں آیا۔
بی۔سی۔سی۔آئی نے آج سچن ٹینڈولکر کا ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں اور اپنے طویل کیرئیر کے دوران شائقین کی تائید و حمایت پر ان کے شکرگزار ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ سے وہ اس لیے سبکدوش ہو رہے ہیں تاکہ 2015 کے ورلڈ کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم اپنے خطاب کے دفاع کی تیاریاں شروع کرے۔
سچن ٹنڈولکر پاکستان کے خلاف ہونے والی ایک روزہ سیریز میں حصہ نہیں لیں گے تاہم وہ ٹسٹ کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے۔

ون ڈے کرکٹ میں ماسٹر بلاسٹر کا ریکارڈ ۔۔ ایک جھلک :
سب سے زیادہ رن = 18426
سب سے زیادہ سنچری = 49
سب سے زیادہ میچ = 463
مین آف دی میچ = 62

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں