پاکستانی عام انتخابات میں تاخیر کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-24

پاکستانی عام انتخابات میں تاخیر کا امکان

پی۔ٹی۔آئی
پاکستان کے عام اور صوبائی انتخابات سال 2013 کے اوائل میں مقرر ہیں۔ لیکن آج پنجاب پولیس کی خصوصی شاخ نے ایک انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات میں تاخیر کا امکان ہے کیونکہ اس نے اپنی رپورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو یہی سفارش کی ہے۔ جبکہ شہباز شریف نے اس خبر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر انتخابات میں تاخیر کی جائے تو ملک میں خانہ جنگی کا اندیشہ ہے۔ ان کی پارٹی مسلم لیگ (نواز) کو اندیشہ ہے کہ سپریم کورٹ کے بعض فیصلوں کے سبب ملک میں ناسازگار ماحول پیدا ہو گیا ہے۔
دریں اثنا مذہبی قائد اور تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری نے آج لاہور میں ایک عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپنے حامیوں کو "سیاست نہیں ، ریاست بچاؤ" کا نعرہ دیا ہے۔ انہوں نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ نواز مسلم لیگ برسراقتدار آنے کے لیے سازشیں کر رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں