دہلی میٹرو کے دس سال مکمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-24

دہلی میٹرو کے دس سال مکمل

یو۔این۔آئی
سرخ ، زرد ، نیلی ، ارغوانی ، سبز اور نارنجی لائنوں سے مزین دہلی میٹرو نے ڈی۔ٹی۔سی اور بلیو لائن بسوں کے عتاب کو جھیلنے والے دہلی باشندوں کو راحت دیتے ہوئے گذشتہ ایک دہائی میں دہلی کی صورت ہی بدل ڈالی ہے۔ دس سال قبل دہلی میٹرو نے محض ساڑھے آٹھ کیلومیٹر سے اپنا سفر شروع کیا تھا جو اب 200 کیلومیٹر کی وسعت اختیار کرنے جا رہا ہے۔ 2021 میں دہلی میٹرو شنگھائی کے بعد دنیا کی دوسری سب سے بڑی میٹرو قرار پا جائے گی۔
میٹرو نے دہلی کے ٹریفک نظام میں ایک انقلاب برپا کیا ہے۔ اسی کے سبب لوگوں نے اپنی موٹر گاڑیوں کو ترک کر کے میٹرو کا رخ کیا جس سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی آئی ہے۔
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے تعمیراتی کام کو تیزرفتاری سے بروقت مکمل کر کے ملک میں کام کرنے کا ایک نیا کلچر پیدا کیا ہے جس کا کریڈٹ پوری طرح میٹرو کے سابق منیجنگ ڈائرکٹر پی۔ سری دھرن کا جاتا ہے جو اپنی ایمانداری اور لگن کے لیے "میٹرو مین" کے لقب سے مشہور ہوئے ہیں۔ گذشتہ ایک دہائی میں کچھ حادثات بھی ہوئے لیکن مجموعی طور سے میٹرو نے تعمیراتی کام کے میدان میں نئے باب قائم کیے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں