فیس بک پر گستاخئ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا معاملہ۔ خاطیوں کو سخت سزا کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-15

فیس بک پر گستاخئ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا معاملہ۔ خاطیوں کو سخت سزا کا مطالبہ

فیس بک پر گستاخی کے خلاف احتجاجی طور پر ایک وفد نے جوائینٹ کمشنر پولیس کو یاد داشت پیش کی۔ کمشنر پولیس نے متنازعہ مواد ویب سائیٹ سے ہٹانے کا تیقن دیا۔ وفد کے شرکا نے مطالبہ کیا کہ اس ملعون کو فوری گرفتار کیا جائے تاکہ آئندہ ایسی حرکتوں کا ادراک ہوسکے۔ مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے ، لیکن خدا اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا۔ وفد کا کہنا تھا کہ عملی طور پر اشرار کے خلاف موثر اقدامات نہ ہونے سے ان کے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ فوری اقدامات کرے۔

Facebook, Prophet Mohammed, Punishment, God

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں