آزادی کے بعد اردو زبان کے ساتھ ناانصافی۔ جسٹس کاٹجو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-15

آزادی کے بعد اردو زبان کے ساتھ ناانصافی۔ جسٹس کاٹجو

ہندوستان پریس کونسل کے چئیرمین نے کہا ہے کہ آزادی کے بعد اردو زبان کے ساتھ انصافی کی گئی۔ اردو زبان یہیں پیدا ہوئی پھلی اور پھولی لیکن کچھ طبقات کی جانب سے اردو زبان کے ساتھ زیادتی کی گئی، لکھنو میں البرٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن کیمپس سے خطاب کرتے ہوئے موصوف نے کہا کہ اردو ہندوستانی ثقافت کی پیداواور ہے۔ علی گڑھ سے اردو کارواں کو جھنڈی دکھاتے ہوئے موصوف نے مزید کہا کہ جو ہندوستانی مسلمانوں کو قومی دھارے کا حصہ نہیں مانتے وہ خود اس دھارے کا حصہ نہیں۔ ہندوستان کا کلچر اعتدال پسند کلچر ہے، وہ جو مذہب کے نام پر ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کر ہیں وہی دراصل ہندوستانی کی ترقی میں رکاوٹ ہے۔ ہندوستان کی ترقی میں اردو کے تعاون کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، بطور خاص شعرا حضرات نے آزادی کی مشعل کو روشن رکھنے میں کلید رول ادا کیا ، موصوف نے حسرت موہانی وجوش ملیح آبادی اور دوسرے بڑے شاعروں کا حوالہ دیا۔

Injustice with Urdu language after independence, Justice Katju

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں