غیر معینہ مدت کی عام ہڑتال 26دسمبر کی درمیانی شب تک معطل کرنے اور کرسمس تہوار کے پیش نظر غیرمعینہ مدت کا کرفیو برخاست کرنے کے نتیجہ میں وادی منی پور میں آج عام حالات معمول پر آئے ۔ ناگا جنگجوؤں کی جانب سے ایک فلمی اداکارہ کے ساتھ دست درازی کے خلاف بطور احتجاج ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا۔ وادی کے 4 اضلاع مشرقی امپھال، مغربی امپھال، بشن پور اور تھوبل میں بازار کھولے گئے اور ٹرانسپورٹ سرویس شروع کی گئی جب کہ خریداری کیلئے عوام بڑی تعداد میں بازار پہنچے ۔ سرکاری ذرائع نے کہاکہ کرسمس تہوار کے پیش نظر آج صبح 6بجے سے کرفیو برخاست کر دیا گیا اور عام ہڑتال 24دسمبر کیا درمیانی شب سے 26دسمبر کی درمیانی شب تک معطل کر دی گئی۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں