مکہ مسجد بم دھماکہ - ہندو دہشت گرد گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-26

مکہ مسجد بم دھماکہ - ہندو دہشت گرد گرفتار

نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی نے مکہ مسجد میں بم دھماکہ نصب کرنے والے ایک ہندو دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق این آئی اے کی ٹیم نے ریاست مدھیہ پردیش کے اندور کے دیپل پور کے 25 سالہ تیج رام پرمار عرف تیجو کو گرفتار کر لیا۔ سب ڈویژنل آفیسر پولیس شالی گرام سنگھاڈیہ نے بتایا کہ تیج رام پرمار پیشہ کے اعتبار سے ڈرائیور ہے ۔ وہ سمجھا جاتا ہے کہ پرمار ہندو دہشت گرد تنظیم ابھینو بھارت کا رکن ہے جو سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین بم دھماکہ میں ملوث ہے ۔ سمجھوتہ ایکسپریس، مالیگاؤں اور مکہ مسجد بم دھماکوں میں ملوث ہندو دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد اقبالی بیان میں پرمار کے بھی مکہ مسجد بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا سراغ ملا ہے ۔ پتہ چلا ہے کہ وہ کافی عرصہ سے روپوش تھا۔ آج اسے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایک اور معاملہ میں حاضر عدالت ہونے کیلئے دیپل پور آیا ہوا تھا۔ سادہ لباس میں موجود این آئی اے کے عہدیدار سفید رنگ کی کار جس کا نمبر MP09 TA 1066 ہے میں اسے بٹھا کر لے گئے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں