جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا گذشتہ 2ہفتوں سے پریٹوریا کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت کافی بہتر ہے ۔ 94 سالہ سابق صدر کو ان کے معالجین نے کرسمس کے روز بھی ہستپال رکھنے کو ضروری قراردیا۔ وہ 8دسمبر کے روز ہسپتال لائے گئے تھے ۔ منڈیلا کی صحت کے حوالے سے جنوبی افریقہ کے موجودہ صدر جیکب زوما کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ وہ مکمل شفا پانے کے بعد ہسپتال سے رخصت ہوں گے ۔ صدارتی بیان میں منڈیلا کی صحت کیلئے خصوصی دعا مانگنے کی اپیل بھی کی گئی ہے ۔ منڈیلا جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر تھے وہ عالم سطح پر ایک اہم شخصیت ہیں ۔
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں