سن 2014 لوک سبھا الکشن میں ووٹ نہیں ڈالے جائیں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-15

سن 2014 لوک سبھا الکشن میں ووٹ نہیں ڈالے جائیں گے

یہاں کی مسلم تنظیموں نے سیاسی جماعتوں پر دباؤ بنانے کی خاطر ایک تحریک شروعکی ہے جس کا نام مشن 2014ء رکھا ہے۔ اس تحریک کے مطابق اگر بے گناہ مسلم نوجوانوں کی رہائی عمل میں نہیں آئی تو 2014 ء کے لوک سبھا الیکشن میں مسلمانوں سے ووٹ نہیں ڈالنے کی اپیل کی جائے گی۔ اس تحریک کا باقاعدہ آغاز16؍دسمبر کو ہوگا جس کا افتتاح ممبئی کے ہائی کورٹ کے سابق جج جناب بی جی کولسے پاٹل اور مہم کی صدارت مالیگاؤں کل جماعتی تنظیم کے ذمہ دار مولانا عبدالحمید ازہری کریں گے۔ اس کے علاوہ بھارت مکتی مورچہ کے ریاستی جنرل سکریٹری رمیش راکشے، سماجی کارکن پربھا تائی پردیسی، سمبھا جی بریگیڈ پونے کے ضلعی صدر سنتوش شنڈے سمیت مختلف تنظیموں اور اداروں کے ذمہ داروں نے اس تحریک میں شامل رہنے کا اعلان کیا ہے۔

Pune Muslim parties mission 2014

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں