مولانا ارشد مدنی نے اے۔ایم۔یو میں مساجد کا افتتاح کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-15

مولانا ارشد مدنی نے اے۔ایم۔یو میں مساجد کا افتتاح کیا

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طبیہ کالج میں مسجد محمود کا سنگ بنیاد رکھا۔بعدازاں انہوں اے سی ایم کالج کی مسجد کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ یونیورسٹی کے کینڈی ہال سے طلبہ و اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلمان ایک زندہ قوم ہے۔ بہت سے پرآشوب دور آئے، اور قوم ہوتی تو دین و ایمان چھوڑبیٹھتی مگر یہ زندہ قوم راہ مستقیم سے کبھی پیچھے نہیں ہٹی۔
انہوں نے کہاکہ ہمالیہ اپنی جگہ سے مٹ سکتا، مگر ہمارا وجود نہیں مٹ سکتا۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی حکومت ہوہم اپنے حقوق کی لڑائی لڑتے رہیں گے۔ جس طرح ہم نے اپنے وجود کو ثابت کرایا ہے اسی طرح اپنے حقوق کو بھی مسلم کرارکر رہیں گے۔ مولانا ارشد مدنی نے کہاکہ مساجد سے مسلمانوں کا تشخص قائم ہے جہاں مسلمان رہتے ہیں بغیر محمد کے اس کا تشخص نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہاکہ مذہب اسلام میں کسی بھی کام میں اصل پہچان اس کا اخلاص ہے۔ ہم نہیں بھی رہیں مسجد بنائیں اور انہیں آباد کریں۔ انہوںنے طلبہ سے عصری تعلیم کے ساتھ مذہبی تعلیم و تشخص برقرار رکھنے کی اپیل کی۔

Maulana Arshad Madani speech in AMU campus

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں