وزیر مملکت فوزیہ خان کے خلاف شیوسینا کا ہنگامہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-15

وزیر مملکت فوزیہ خان کے خلاف شیوسینا کا ہنگامہ

شیوسینا نے وزیر مملکت فوزیہ خان کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ ودھان بھون کے احاطے میں شیوسینا ایم ایل سی نیلم گورے نے بتایاکہ وزیر مملکت فوزیہ خان نے مرے ہوئے جنگلی جانوروں کے ساتھ تصویر کھنچوائی ہے۔ اس معاملے کو اگلے مہینے اٹھایاجائے گا۔
بتایا جاتا ہے کہ افریقہ کے جنگل میں جنگلی جانوروں کے شکار کے بعد وزیر مملکت برائے اسکولی تعلیم فوزیہ خان نے شکار کے بعد خون سے لت پت جانوروں کے ساتھ تصویر کھنچائی تھی۔ اپوزیشن لیڈر ایکناتھ کھڑسے نے اخباری نمائندوں کے سوالوں کے جواب میں کہاکہ وزیر مملکت فوزیہ خان کو شکار کئے ہوئے جانوروں کے ساتھ ویب سائٹ پر دکھایاجانا افسوسناک ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہرن کے شکار کرنے کیلئے ایک وزیر کو اپنی کرسی گنوانی پڑی تھی۔ انہوں نے کہاکہ جنگلی جانوروں کیلئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے قانون بنائے ہیں اس لئے اس طرح کا عمل نہایت ہی افسوسناک ہے۔

Minister Fauzia Khan's Photo Session with poached Animals brew Trouble, Shiv sena's protest

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں