نصیر الدین شاہ - لاہور میں ڈرامہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-16

نصیر الدین شاہ - لاہور میں ڈرامہ

لاہور میں "عصمت آپا کے نام" پروگرام کے تحت ان کے ایک افسانے کی بنیاد پر تیار کیے گئے ڈرامے کو پیش کیا گیا جس میں ہندوستان کے نامور فلم اداکار نصیرالدین شاہ نے اپنے کیرئیر کا انتہائی یادگار مظاہرہ کیا جس پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
نصیرالدین شاہ اور ان کے خاندان نے عصمت چغتائی کے تین افسانوں "چھوئی موئی" ، "مغل بچہ" اور "گھر والی" پر مبنی ڈراموں میں اداکاری کی۔ تینوں ڈراموں کی ہدایت خود نصیرالدین شاہ نے دی تھی۔
شاہ نے کہا کہ ان تینوں افسانوں میں عصمت آپا کا انقلابی طرز تحریر عروج پر ہے۔ حالانکہ یہ مختلف کہانیاں ہیں لیکن خواتین کے مسائل اور خواتین کے ساتھ مردانہ غلبے والے سماج کے رویے پر مبنی ہیں۔ شاہ نے لاہور کے شہریوں کی محبت اور ستائش کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی داد و ستائش کا تجربہ انہیں دنیا میں کہیں اور نہیں ہوا۔
اس پروگرام میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے نصیر الدین شاہ ، عصمت چغتائی اور فیض احمد فیض کے مداح موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں