ممتا بنرجی کی وزارت کو خطرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-16

ممتا بنرجی کی وزارت کو خطرہ

مغربی بنگال میں سیاست گرم ہو رہی ہے اور قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں کہ ممتا بنرجی کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش رچی جا رہی ہے۔
حال ہی میں ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ سومین مترا کی اہلیہ رکن اسمبلی شکھا مترا کو پارٹی سے معطل کر دیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے کھلے عام ترنمول قیادت پر تنقید کی تھی۔ ذرائع کا اندازہ ہے کہ اب رکن پارلیمان سومین مترا بھی پارٹی کو الوداع کہہ سکتے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ترنمول کانگریس جلد ہی دو حصوں میں تقسیم ہو سکتی ہے۔ افواہ ہے کہ ایک تہائی ارکان ترنمول سے الگ ہو کر سبرت مکرجی کو اپنا قائد منتخب کر سکتے ہیں اور کانگریس یا بائیں بازو کی جماعتوں کی حمایت سے انہیں وزیر اعلیٰ بھی بنا سکتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں