ممبئی - جمعیۃ العلما ہند کا جلسہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-28

ممبئی - جمعیۃ العلما ہند کا جلسہ

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ فرقہ پرستوں کی شاکھاؤں پر پابندی لگاؤ یہی بم بناتے ہیں یہی خنجر چلانا اور بھالے چلانا سکھاتے ہیں ۔ یہ سانپ کے بچے ہیں ان کو دودھ پلاؤگے تو وہ مسلمانوں کو تو نقصان پہنچائیں گے ہی ساتھ ہی ملک کو بھی نقصان پہنچائیں گے ۔ یہ سیکولرازم کے ، امن کے دشمن ہیں اور ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے والے ہیں ۔ ان پر لگام لگاؤ۔ مولانا نے فرمایاکہ پہلا فرقہ وارانہ فساد جبل پور میں ہوا تھا اس کے بعد سے فرقہ وارانہ فسادات کا لامتناہی سلسلہ شروع جہاں 50ہزار سے زائد مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہا یا گیا۔ وائی ایم سی اے گراونڈ میں ہونے والے اجلاس عام سے قبل المالطینی ہال میں مجلس منتظمہ کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں ریاست مہاراشٹرا کے مختلف اضلاع کے اراکین منتظمہ نے شرکت کی۔ اس دوران با اتفاق رائے منظور کردہ تجاویز یہ ہیں انسداد دہشت گردی اور فاسٹ ٹریک کورٹ کا قیام، انسداد فرقہ وارانہ فسادات بل، وقف املاک کا تحفظ، آبادی کے تناسب سے مسلمانوں کو ریزرویشن، سرکاری محکموں میں داڑھی رکھنے کی اجازت، اقلیتی سرکاری اداروں کی کارکر دگی جیسی دیگر تجاویز بھی منظور کی گئیں اور اسے اجلاس عام میں بھی حاضرین کے درمیان پاس کرایا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں