ہند و پاک - تاریخی ویزا معاہدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-28

ہند و پاک - تاریخی ویزا معاہدہ

پاکستان اور ہندوستان نے اپنے رشتے بہتر بنانے کیلئے اس سال تاریخی ویزا معاہدے پر دستخط سمیت کئی قدم اٹھائے ہیں ۔ اس سال اسلام آباد۔ واشنگٹن سے اپنے رشتے کو بھی معمول پر رکھنے کیلئے جدوجہد میں لگا رہا۔ سال کے آخر میں پاکستان اور ہندوستان نے نیا ویزا سمجھوتہ نافذ کیا۔ حالانکہ اس پر دستخط مئی میں ہونے تھے لیکن ستمبر میں یہ کام ہو پایا اور اس کی وجہہ پاکستانی وزیر داخلہ رحمت ملک کی جانب سے کی جا رہی مخالفت تھی۔ اس معاہدے کے تحت سیاح گروپ اور عقیدت مند ویزا کے نئے زمرے تیار کئے گئے ہیں ۔ بچوں اور معمر افراد کیلئے ضابطوں میں ڈھیل دی گئی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں