برطانیہ میں ایسے شہریوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو یوروپی یونین سے تخلیہ کرنا چاہتے ہیں۔ ایک سروے کے بموجب 51فیصد افراد نے کہاکہ وہ یوروپ سے واپس ہونا چاہتے ہیں ۔ جبکہ صرف 40فیصد نے یوروپی یونین میں مقیم رہنے کو ترجیح دی۔ سروے کے بموجب گذشتہ 10 سال کی بہ نسبت یہ ایک نمایاں تبدیلی ہے ۔ 10سال قبل اسی طرح کے ایک سروے سے پتہ چلا کہ 68فیصد برطانوی شہری یوروپی یونین میں مقیم رہتا چاہتے ہیں جبکہ صرف 19فیصد نے وطن واپس ہونے کی خواہش کی تھی۔ روزنامہ ڈیلی میل کے بموجب یوروپی یونین میں قواعد سخت کر دئیے گئے ہیں ۔ صرف ایک سال قبل 49فیصد برطانوی وطن واپس ہونا اور 40فیصد یوروپی یونین میں مقیم رہنا چاہتے ہیں ۔ موجودہ رپورٹ کے بموجب بعد کے مہینوں میں یوروزون میں معاشی بحران ہو گیا اور یوروکے ناکام ہونے کے اندیشے پیدا ہو گئے جو پورے یوروپی یونین کی مشترکہ کرنسی ہے ۔
برطانیہ کی انڈی پنڈنس پارٹی کی تائید حالیہ برسوں میں شدت اختیار کرگئی ہے ۔ یہ مخالف یورو پارٹی ہے جس نے انتخابات میں اور حالیہ رودرہیم ضمنی انتخابات میں بہتر مظاہرہ کیا ہے اور امکان ہے کہ آئندہ انتخابات میں بھی یہی رجحان جاری رہے گا۔ وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون کی تقریر جس کا طویل مدت سے انتظار کیا جا رہا تھا یوروپ کے ساتھ برطانیہ کے تعلقات کا آئندہ نظریہ مقرر کرے گی۔ توقع ہے کہ ڈیوڈ کیمرون اعلان کریں گے کہ ٹوری انتخابات منشور میں اُن رائے دہندوں کا حوالہ شامل کیا جائے گا جوجوں کی توں حالت برقرار رکھنا یا اختیارات کی بروسلز سے منتقلی چاہتے ہیں ۔ وزیراعظم برطانیہ نے یوروپی یونین کے مسئلہ پر ریفرنڈم کروانے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں