روزنامہ "رانچی ایکسپریس" نے اپنی اشاعت کے پچاس سال مکمل ہونے کی خوشی میں کھیل میلے کا رانچی میں آغاز کیا جس کی شروعات "رن فار جھارکھنڈ" سے شروع ہوئی۔ نائب وزیر اعلیٰ جھارکھنڈ جناب سدیش کمار مہتو نے پرچم دکھا کر قریب 1200 طلبا و طالبات کو روانہ کیا۔ انہوں نے مقامی روزنامہ کے پچاس سال پورے ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے اس اخبار نے الگ ریاست کی جدوجہد میں اپنی مکمل حمایت دی اسی طرح اب ریاست کی تعمیر میں کھیل کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر نامور ادیب بلبیر دت نے کہا کہ اخبار کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ اس نے ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو سے لے کر موجودہ وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کے دور کو بھی کور کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج سے پچاس سال قبل کی صحافت میں لوگ ایک جذبہ و جنون کے ساتھ شریک ہوتے تھے لیکن آج "بازاریت" کی وجہ سے صحافتی اقدار میں تبدیلی آئی ہے۔
2012-12-16
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں