حریت کانفرنس کا دورہ پاکستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-18

حریت کانفرنس کا دورہ پاکستان

مسئلہ کمشیر کے حل کے سلسلے میں ہندوستان سمیت پاکستان کو بھی ایک فریق تسلیم کیا گیا ہے لیکن میر واعظ عمر فاروق کی قیادت میں حریت کانفرنس کے دورہ پاکستان نے صرف جموں و کشمیر ہی نہیں بلکہ دہلی میں بھی تجزیہ کاروں کو حیرت زدہ کردیا ہے۔ ان تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس وقت حریت کانفرنس کا دورہ ان کی سمجھ سے بالاتر ہے۔ کیونکہ یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب پاکستان خود داخلی انتشار سے دوچار ہے۔ دوسری طرف اس کی مغربی سرحدوںپر امریکی اور دنیا بھر کی دیگر افواج اور ایجنسیوں نے ڈیرہ ڈال رکھا ہے اور ایسے وقت میںپاکستان مسئلہ کشمیر کے دیرپا اور موثر حل کیلئے کوئی کردار کس طرح ادا کرسکتا ہے؟دوسری طرف یہاں ایک ایسا طبقہ بھی موجود ہے جو لوہا گرم ہونے پر چوٹ مارنے کے فارمولے پر یقین رکھتا ہے۔ اس طبقہ کا خیال ہے کہ پاکستان جس داخلی خلفشار سے دوچار ہے اور جس طرح اقتصادی بدحالی کے دور سے گزر رہا ہے اس کا فائدہ اٹھایاجانا چاہئے۔ یہ طبقہ چاہتا ہے کہ یہی مناسب وقت ہے جب پاکستان پر سیاسی اور سفارتی دباؤ ڈال کر کشمیر سمیت دیگر دیرینہ تنازعات کو اپنی مرضی کے مطابق حل کرایا جاسکتاہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر ایک طرف یہ سوچ پروان چڑھ رہی ہے کہ پاکستان کو کشمیر پر اس کے دیرینہ موقف سے دست بردار کرانے اور اپنی شرطوں پر جھکانے کا یہ ایک نادرو نایاب موقع ہے تو میرواعظ کس امید پر حریف کانفرنس کے وفد کو لے کر پاکستان گئے ہیںوہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے وہاں کون سا نیا حل پیش کریں گے؟ اب حریت کانفرنس کا وفد اس امید کے ساتھ کاستان کے دورے پر گیا ہے کہ اس وقت جو جیوپالٹیکل تبدیلیاں ہورہی ہیں ان میں پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت سے مسئلہ کشمیر پر کوئی مناسب راستہ نکل سکے گا لیکن یہ خام خیالی سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ ماہرین کہتے ہیںکہ اس خطے میںتوازن کیلئے ایک مضبوط، مستحکم اور پرامن پاکستان کا ہونا ضروری ہے۔ وزیراعظم منموہن سنگھ بھی یہی بات کہتے آئے ہیں۔ اب تو یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ پاکستان کا یہ دورہ میر وعظ کے وقار میں اضافہ کا سبب بنتا ہے یا ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا باعث ثابت ہوتاہے۔

hurriat conference visits pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں