علاقہ خیبر میں طاقتور بم دھماکہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-18

علاقہ خیبر میں طاقتور بم دھماکہ

ایک طاقتور کار بم دھماکہ سے جو شمال مغربی پاکستان کے شورش زدہ قبائلی علاقہ خیبر کی ایک پرہجوم مارکٹ میں ہوا 18افراد ہلاک اور دیگر 60 زخمی ہوگئے ۔ دھماکو مادوں سے بھری ہوئی کار خیبر قبائلی علاقہ کے علاقہ جمرود کی فوجی مارکٹ میںکھڑی کی گئی تھی جو زبردست دھماکہ سے پھٹ پڑی۔ عینی شاہدین اور صیانتی عہدیداروں کے بموجب دھماکہ کے وقت بازار میں ہجوم تھا۔ مہلوکین اور زخمیوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ عہدیداروں نے کہاکہ زخمیوں میں سے 10کی حالت تشویشناک ہے۔ 10 سے زیادہ کاریں تباہ ہوگئی ہیں اور دھماکہ سے کئی دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ سرکاری ذرائع کے بموبج تلاش کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ مقام واردات سے چند سراغ دستیاب ہوئے ہیں۔ اس حملہ کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔ اس علاقہ میں کئی عسکریت پسند گروپ بشمول پاکستانی طالبان اور لشکر اسلام سرگرم ہیں۔ قبائلی علاقہ خیبر عسکریت پسندوں کے لئے مستحکم گڑھ سمجھا جاتاہے۔ پشاور کے مضافات میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ سے کم ازکم 6افراد ہلاک ہوگئے۔

bomb blast in khaibar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں