صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج تروپتی میں عالمی تلگو کانفرنس کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ین کہاکہ تلگو ایک قدیم اور سائنٹفک زبان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سال 2008ء میں ہی تلگو زبان کو سائنٹفک زبان کی حیثیت ملی ہے ۔ پرنب مکرجی نے کہاکہ 11ویں سے 14ویں صدی تک تلگو ادب کا سنہرا دور گذرا ہے ۔ صدر جمہوریہ نے کہاکہ تلگو میں نئی تحقیق کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ ہماری وراثت کا اثاثہ ہے۔ اس کے تحفظ کی ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس کلاسیکل زبان کا تحفظ بے حد ضروری ہے ۔ انہوں نے تلگو زبان کی ترقی و ترویج کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کی ستائش کی۔ اپنے خطاب کے دوران صدر جمہوریہ ہند نے تلگو کے شعراء اور ادیبوں بالخصوص ننیا، تک کنا اور ایرنا کے ناموں کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی خدمت کو خراج عقیدت پیش کیا۔ چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے تلگو زبان کے فروغ و ترویج کیلئے علیحدہ وزارت قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ چیف منسٹر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ 30 سال کے بعد ریاست میں عالمی تلگو کانفرنس منعقدکرنے کا انہیں موقع فراہم ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے کام کاج میں تلگو زبان پر عمل آوری کی جائے گی۔
2012-12-28
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں