طالبان اب افغانستان پر اجارہ داری کے طلبگار نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-25

طالبان اب افغانستان پر اجارہ داری کے طلبگار نہیں

طالبان کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ وہ مابعد لڑائی افغانستان میں اقتدار پر اجارہ داری کے خواہاں نہیں ہے ۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ خواتین کو آزادیاں حاصل ہوں گی جن کو کبھی خود طالبان نے ظالمانہ انداز میں کچل رکھا تھا۔ شدت پسندی میں کمی اور اسلام پسند عسکری گروپ کے لہجہ میں نرمی گذشتہ ہفتے فرانس میں ایک کانفرنس میں کی گئی تقاریر میں دیکھنے میں آ’ی۔ کابل حکومت کے عہدیداروں نے بھی حصل لیا۔ عسکری گروپ نے کہاکہ مستقبل کا دستور تمام افغانوں کے شہری اور سیاسی حقوق کی حفاظت کرے گا اور زوردیا کہ طالبان کی کوشش "اقتدار پر اجارہ داری قائم کرنا نہیں " ہے اور لڑکیوں و خواتین کی تعلیم کیلئے اسکول و کالج جانے اور ملازمت کرنے کی اجازت رہے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں