وسطی افریقی جمہوریہ میں باقی دارالحکومت کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔ ان حالات میں ایک سرکاری وزیر نے وہاں تعینات فرانسیسی فوجیوں سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔ باغی وسطی افریقی جمہوریہ کے دارالحکومت بانگوئی کی جانب بڑھتے ہوئے راستے میں آخری بڑا شہر عبور کر چکے ہیں ۔ ایک سرکاری وزیر کی جانب سے یہ اپیل ایسے وقت سامنے آئی ہے جب سینکڑوں افراد نے باغیوں کی پیشرفت کے خلاف بانگوئی میں فرانس کے سفارتخانہ کے سامنے مظاہرہ بھی کیا ہے ۔ انہوں نے عمارت پر سنگباری کی اور فرانسیسی قومی پرچم پھاڑڈالا۔ خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق پیرس حکومت نے مدد کی درخواست پر فوری ردعمل ظاہر نہیں کیا تاہم کہاکہ بانگوئی میں سفارتخانہ کے تحفظ کیلئے فرانسیسی فوجی تعینات کئے جائیں گے ۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں