بہار کی یونیورسٹیوں میں روزگار میلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-22

بہار کی یونیورسٹیوں میں روزگار میلہ

بہاری نوجوانوں کیلئے خوشخبری کی بات یہ ہے کہ ریاستی حکومت نے اب بہار کی یونیورسٹیوں میں بھی روزگار میلہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے اس کیلئے تاریخ جلد مقرر کی جائے گی۔ پہلا میلہ جئے پرکاش یونیورسٹی چھپرہ میں 16 جنوری کو لگے گا۔ اس کے بعد بقیہ یونیورسٹیوں میں میلے لگائے جائیں گے ۔ دوسری طرف آج روزگار میلہ کا افتتاح کرنے کے بعد نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے کہاکہ اب تک نتیش کمار نے 6لاکھ بیروزگاروں کو ملازمت دی۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہاکہ اگرودربھ اور کرناٹک کومرکزی حکومت خصوصی رعایت دے سکتی ہے تو وہ بہار کو ایسی رعایت کیوں نہیں دیتی۔

job mela in bihar universities

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں