پاکستان : سنی عالم دین پر حملہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-26

پاکستان : سنی عالم دین پر حملہ

کراچی میں جاری چن چن کر نشانہ بنانے کی مہم کے سلسلے میں آج نامعلوم مسلح انفراد نے اہلسنت والجماعت کے رہنما اورنگ زیب فاروقی کو نشانہ بنایا جس میں وہ زخمی ہو گئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ واقعہ میں ان کے 3محافظ اور ڈرائیور جاں بحق ہو گئے ۔ ترجمان اہلسنت و الجماعت اکبر سعید نے اورنگ زیب فاروقی پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔ واقعے کے بعد مختلف علاقوں میں کشیدگی پھیل گئی جب کہ اسٹیڈیم روڈ پر مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی کے باعث ٹریفک معطل ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں پولیس گارڈ ہیں جب کہ ایک اور زخمی اے ایس آئی کی حالت تشویشناک ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں