شنزو آبے جاپان کے نئے وزیراعظم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-27

شنزو آبے جاپان کے نئے وزیراعظم

جاپان میں پارلیمان کے ایوان زیریں نے شنزوآنے کو نئی حکومت بنانے کیلئے چہارشنبہ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا ہے ۔ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی( ایل پی ڈی) سے تعلق رکھنے والے شنزوآنے کی جماعت نے 10روز قبل ہونے والے انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے ) کو بری طرح شکست دی تھی۔ آنے کی جماعت جنگ عظیم دوم کے بعد سے جاپان میں حکمران رہی ہے ۔ تین سال اس کی جگہ ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان اتقدار میں آئی تھی۔ آنے نے انتخابان میں آسان نگران پالیسی اور عوامی فلاح پر زیادہ اخراجات کئے جانے کے وعدوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے بحرالکال میں تنازعات پر چین کے خلاف سخت ترین موقف اپنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا تھا۔ یوشی کونوڈا کی جگہ لینے والے شنزوآنے 6سالوں میں جاپان کے ساتویں وزیراعظم ہیں ۔ انہوں نے 2006ء میں وزارت عظمی کا قلمبند سنبھالا تھا مگر ایک سال کے بعد ہی خرابی صحت کے باعث انہوں نے یہ عہدہ چھوڑدیا تھا۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ آبے ایک سابق وزیراعظم تاروآسو کو وزیر خزانہ نامزد کریں گے جبکہ سابق جزیرہ اوکیناوا سے متعلق معاملات کیلئے سابق وزیر فومیوکشیڈا کی بطور وزیرخارجہ تقرری متوقع ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں