کرسمس کے موقع پر امریکی تاریخ کی طوفانی ہواؤں کے ساتھ بدترین برفبار ہوئی ۔ وسط مغربی اور جنوبی مشرقی امریکہ میں ہولنکا برفباری کے سبب کم سے کم 3افراد ہلاک اور دیگر درجنوں بری طرح زخمی ہو گئے ۔ ہوسٹن میں ایک "پک اپ ویان" پر درخت گرجانے کے سبب اس کا ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔ شمالی لوئسیانا میں ایک 53 سالہ شخص اپنے گھر پر درخت گرنے کے سبب چھت کے ملبے تلے پھنس کر فوت ہو گیا۔ اوکلا ہوما میں برف پوش شاہراہ پر کار حادثہ میں ایک 28سالہ خاتون ہلاک ہو گئی۔ تباہ کن برفباری کے نتیجہ میں ملک بھر میں کم ازکم 400 طیاروں کی پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔ ٹیکساس، ارکنساس، اوکلا ہوما، میسسپی، لوئسیانا اور الابامہ میں لاکھوں افراد برقی سربراہی سے محروم ہو گئے اور کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ برقی سربراہی مسدود ہو جانے کے سبب شدید سردی سے ٹھٹھرے ہوئے مردخواتین اور بچوں کی دشواریوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی ان خطرناک موسمی حالات کے بارے میں خبردار کر دیا تھا اور موثر احتیاطی تدابیر کے ذریعہ نقصانات اور شکایت کو بڑی حدتک کم کئے جانے کے باوجود متاثرہ علاقوں میں 3افرادہلاک، دیگر درجنوں زخمی ہونے کے علاوہ بھاری مالی نقصانات بھی ہوئے ہیں ۔
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں