اقلیتوں کی ترقی کے لئے منصوبوں کی ضرورت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-16

اقلیتوں کی ترقی کے لئے منصوبوں کی ضرورت

حیدرآباد۔ 15 ڈسمبر۔ سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر نے چیف منسٹر سے ملاقات کی اور اقلیتوں کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے چیف منسٹر کو سب پلان کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا۔اور کہا کہ آبادی کے لحاظ سے کم از کم پانچ ہزار کروڑ اقلیتوں کے لئے مختص ہونا چاہئے۔بعد ازاں چیف منسٹرنے تیقن دیا کہ وہ اقلیتوں کے لئے بڑے پیمانے پر منصوبہ رکھتے ہیں
۔ریاستی وزیر محمد علی شبیر نے کہا کہ حکومت وقف کمشنریٹ کا اعلان کرچکی ہے، وقف بورڈ سپریم کورٹ کے احکام کی روشنی میں کام کرتاہے، ایسے میں ضروری ہے کہ وقف کمشنریٹ کی تشکیل سے قبل علما، مشائخین، اور دانشوروں سے گفت و شنید ہو ۔
چیف منسٹر نے سابق ریاستی وزیر کے تجاویز پر انہیں یقین دہائی کرائی اور کہا کہ حکومت نے سب پلان پر اتفاق کرلیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں