سال نو- عریانیت کے مظاہرے باعث تشویش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-16

سال نو- عریانیت کے مظاہرے باعث تشویش

سال نو کا آغاز دوسرے معنوں میں عریانیت کے طوفان سے تعبیر ہوچکا ہے۔مختلف مذاہب کا گہوارہ مانے جانے والے اس ملک ہندوستان کی تہذیب کبھی بھی یہ گوارا نہیں کرے گی عریانیت اور فحاشی کا فروغ ہو، لیکن حالات اسی جانب رواں دواں ہیں، عریانیت اور فحاشی سر چڑ ھ کر بولتی ہے، خواتین باعث احترام سمجھی جانیوالی آئی کانز کی حیثیت رکھتی تھی، جو اب محفلوں میں عریاں رقص کی علامت بن چکی ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ حیدرآباد کے نواحی علاقے اب ایسی ہی محفلوں کے رسیا بن چکے ہیں۔پانی اسقدر سر سے اونچا ہوگیا ہے کہ عیاشی کے لئے ملک کی مختلف ریاستوں سے آگے بڑھ کر غیر ملکی لڑکیوں کی مانگ بڑھ چکی ہے ایک ٹی وی چینل نے اس کا انکشاف کیا ہے۔ غیر ملکی لڑکیوں کی باضابطہ بکنگ کی جاتی ہے، 2 سے 5 لاکھ تک ماہانہ کی مانگ پر شہر اور ملک کے بگڑئے ہوئے نوجوانوں کی پسند رشین اور دوسرے ممالک کی لڑکیاں ہندوستان کے ماحول کو آلودہ کر رہے ہیں۔ فائی اسٹار ہوٹلس اور مختلف اڈے ایسے لڑکیوں کے کاروبار میں معاون ثابت ہوتے ہیں، دلالی کرتے ہوئے جرائم پیشہ لاکھوں روپے الگ کمارہے ہیں

یہ بات باعث شرم ہے کہ ۔نشہ، منشیات، شراب وغیرہ کے ساتھ یہ بدکاری کے پیاکیجز ایک طرف تو نوجوانوں کا مستقبل تاریک کررہے ہیں تو دوسری طرف ہندوستان کے اخلاقی جامہ کو تار تار کیا جارہا ہے۔ تہذیب کی دھجیاں اڑائی جانیوالے اس کلچر کے روک تھام کے لئے پولیس حالانکہ اپنے تئیں کام کرتی ہے، لیکن ارباب مجاز اور حکومت کو چاہئے کہ جہاں عام جرائم اور مختلف کرائمس کی روک تھام کے برانجس ہیں وہیں مغربی تہذیب کی آلودگیوں سے بھی ہندوستانی کلچر کو محفوظ رکھنے کے لئے سخت اقدامات کی ضروت ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں