میرا بیان بابری مسجد اور ممبئی حملہ کا موازنہ نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-16

میرا بیان بابری مسجد اور ممبئی حملہ کا موازنہ نہیں

میرا بیان بابری مسجد اور ممبئی حملہ کا موازنہ نہیں۔ میڈیا نے غلط تعبیر پیش کی۔ رحمن ملک

نئی دہلی۔15 ڈسمبر۔پاکستانی وزیر داخلہ نے کل دئے گئے اپنے بیان کا دفاع کیا اور کہا کہ انکے اسٹیٹمنٹ کو میڈیا نے توڑ مروڑ کرپیش کیا، انکا کہنا تھا کہ وہ یہ کہنا چاہتے تھے کہ ایسے واقعات جس میں بابری مسجد سانحہ ہو یا ممبئی اٹیک ، یہ سب تکلیف دہ واقعات پھر سے نہ ہونے چاہئے۔جس سے کہ عوام کو تکلیف پہنچے۔ انہوں نے دونوں واقعات کے موازنہ کی تردید کی
واضح رہے کہ وزیر اعظم منموہن سنگھ اور پاکستانی وزیر داخلہ کے مابین 15 منٹ بات چیت رہی، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس میں ویزا پالیسی میں نرمی اور دوسرے امور شامل ہیں۔
ممبئی اٹیک کے نازک اشیو کے حوالے سے رحمٰن ملک نے محفوظ راہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ناکافی ثبوت کی بنیاد پر وہ حافظ سعید کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرسکتے۔ ہندوستان اور پاکستان کے بیچ سرد تعلقات کو گرمانے جہاں رحمٰن ملک کا دورہ اہم ہے وہیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دور ہ ہند بھی اسی کڑی کا ایک حصہ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں