فرقہ وارانہ واقعات کے منفی اثرات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-19

فرقہ وارانہ واقعات کے منفی اثرات

حیدرآباد اور ریاست کے مختلف اضلاع میں فرقہ پرست قوتیں امن و ضبط کی صورتحال کو بگاڑتے ہوئے مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہے تاکہ اسکی اقتصادی حالت کو بھی تباہ کردیا جائے۔ اشرار کو ملی چھوٹ کا اندازہ اس بات سے ہوسکتا ہے کہ جب آنجہانی چیف منسٹر کے دور ہی میں وٹولی میں مسلمانوں کو زندہ جلادیا گیا تھا اور مکروہ مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔ چند دن قبل چارمینار کے دامن میں غیر قانونی مندر کی تعمیر میں حکومت کا سپورٹ اور پھر کرنول میں مسجد کو جلادینے کا واقعہ اور نام پوچھ کر مسلمانوں کو ہراساں کرنے کے واقعات ان مہمات کا حصہ ہیں۔ ریاستی حکومت کو ان نازک حالات میں بنا تعصب برتے حالات کی نوٹ لینی چاہئے، وہیں مسلم دانشوروں اور علما کی بھی اس میں بڑی ذمہ داری ہے کہ مسلمانوں میں موجودہ حالات کے لحاظ سے شعور بیدار کیا جائے۔

Negative effects of sectarian incidents

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں