کونڈہ رام کی تلنگانہ اجلاس میں شرکت کی مخالفت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-19

کونڈہ رام کی تلنگانہ اجلاس میں شرکت کی مخالفت

حیدرآباد۔19 ڈسمبر۔(ایس۔ این)
علٰحدہ ریاست کے مسئلہ پر دہلی میں 28 ڈسمبر کو منعقد ہونے والے کل جماعتی اجلاس میں شرکت کے لئے صدر ٹی آر ایس ، کے سی آر و رکن پالیمان مسٹر کے چندرشیکھر راو اپنے ہمراہ، صدرنشین تلنگانہ پولیٹیکل جوائینٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر کونڈہ رام کو لیجانے کے اعلان پر تلنگانہ پولیٹکل جوائینٹ ایکشن کمیٹی میں ناراضگی پائی جاتی ہے۔ صدرنشین تلنگانہ پولیٹیکل جوائینٹ ایکشن کمیٹی رہتے ہوئے کیسے وہ کل جماعتی اجلاس میں شرکت کرسکتے ہیں، یہی بات کو لیکر سیاسی جماعتیں و دیگر تلنگانہ جماعتیں کے سی آر سے استفسار کر رہی ہیں۔ تلنگانہ کا معاملہ کس قدر اہم ہے اور نہیں سے قطع نظر سیاسی جماعتیں اپنی اپنی روٹیاں سیکنے میں مصروف ہیں۔

Konda Ram oppose Telangana meeting

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں