آبروریزی کے چوتھائی واقعات میں بھی سزا نہیں ہو پاتی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-19

آبروریزی کے چوتھائی واقعات میں بھی سزا نہیں ہو پاتی


نیو دہلی ۔19 ڈسمبر۔(آیی۔ این) ملک میں اخلاقی گراوٹ ایک بحران کی شکل میں سامنے چکا ہے، لیکن پھر بھی اسکو حل کرنے میں تمام سطح ضرورت کے مطابق سنجیدہ نہیں ہے۔ بڑے شہروں میں خاص طو ر عصمت دری کے واقعات میں اضافہ سے ہر فرد واقف ہے، اور یہاں تک کہ حکومت اور وزارت داخلہ خود تشویش میں مبتلا ہے، اعداد و شمار کے مطابق گزشہ 5 سالوں میں عصمت دری کے واقعات میں 20 فی صد اضافہ ہوا ہے۔، التبہ افسوسناک پہلو ہے کہ ان واقعات کے مجرمیں کو سزا دلانے میں ایجنسیاں بری طرح سے ناکام ہوئی ہیں۔ اسٹاٹس یہی بتاتے ہیں کہ تقریبا ایک چوتھائی ملزمیں کو ہی سزاملتی ہے، اور باقی تین چوتھائی دھڑلے سے عدالتوں سے بری ہوجاتے ہیں۔کیونکہ مناسب ثبوت نہیں مل پاتا یا مٹادیا جاتا ہے، یا اور بھی کچھ محرکات ہیں۔ 2007 سے لیرک 2011 تک 7000 سے بڑھکر اس طرح کے واقعات 24 ہزار تک پہنچ چکے ہیں۔ جو لااینڈ آرڈ کی ناکامی کو صاف ظاہر کرتی ہے۔ اب تو شریف برادری کے لوگوں کے لئے جینا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ ارباب مجاز اور حکومت کو چاہئے کہ وہ مجرمین کو کیفر کردار تک پہنچانے میں رول ادا کریں، اور مجرم سخت سے سخت سزا پائے تاکہ دوسروں کو عبرت ہو وار مزید جرائم کی روک تھام ہو سکے۔

Usually NO-sentences in rape cases in India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں