زی گروپ لائسنس کینسل کرنے کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-19

زی گروپ لائسنس کینسل کرنے کا مطالبہ


نیو دہلی ۔19 ڈسمبر۔(آیی۔ این)
جندل گروپ سے روپوں کی وصولی کے حوالے میں نجی ٹی وی چینل زی گروپ کے لائسنس کو منسوخ کرنے کا منگل کو لوگ سبھا میں پرزور مطالبہ کیا گیا، لیکن حکومت نے احتیاط کے ساتھ قدم اٹھانے کا جواب دیا۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات منیش تیواری سے وقفہ سوالات کے دوران کانگریس کے چھودھری لال نے پارٹی کے رکن نوین جندل کی کمپنی سے 100 کروڑ روپوں کی مبیہ وصول کے معاملے میں زی ٹی وی کے خلاف حکومت کی کی جارہی کاروائی کی تفصیل مانگتے ہوئے کہا تھا کہ اسٹنگ آپریشن میں پھنسے اراکین کو ایوان سے برخاست کیا جاسکتا ہے۔تو چینل کا لائسنس کیوں منسوخ نہیں ہوسکتا۔ منیش تیواری نے اس حوالے سے کہا کہ حکومت ایسا کوئی قدم نہیں اٹھا سکتی جو کہ آئین کی دفعہ 19 میں درج اظہار خیال کی آزادی کے حق کی خلاف ورزی ہو۔

demand to cancel Zee group license

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں