شیوسینا سربراہ بال ٹھاکرے کی موت کے بعد ممبئی بند پر فیس بک پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے والی جن 2 لڑکیوں شاہین 21 سالہ اور اسکی سہیلی رینو سری 21 سالہ کو گرفتار کیا گیا تھا، لیکن پولیس نے منگل کو درج کئے گئے اپنے مقدمہ کو واپس لینے کے لئے عدالت میں درخواست دائر کردی۔
واضح رہے کہ شیوسینا سربراہ کی موت کے بعد 18 نومبر کو ممبئی بند پر مذکورہ دونوں لڑکیوں نے فیس بک پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسے غیر ضروری کہا تھا۔اور شاہین کے اس تبصرے کو رینونے بھی پسند کیا تھا، تب یہ سارا ڈرامہ کیا گیا، جو کہ فرقہ پرستی ہی کی ایک مثال سمجھی جاسکتی ہے، جہاں اظہار خیال کی آزادی کو بھی فرقہ پرستی کی بھینٹ چڑھادیا گیا۔
Controversy over Face book After Bal Thackeray death
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں