حیدرآباد-15-ڈسمبر۔ آنجہانی وزیر اعظم پی وی نرسمہاراو کے سابق میڈیا ایڈوائیز پی وی آر کے پرساد نے راز کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایک اہم انکشاف کیا ہے کہ نرسمہاراو خود ایک غیر سیاسی ٹرسٹ کے ذریعہ اجودھیا میں مندر کی تعمیر کرنا چاہتے تھے۔جسکےانہوں نے ماسٹر پلان تیارکررکھا تھا۔یاد رہے کہ اس وقت کے وزیر اعظم نرسمہاراو پر الزام تھا کہ وہ بابری مسجد انہدام کے ایک کلیدی سازشی تھے۔
انگریزی روزنامہ دی ہندو کے مطابق نرسمہاراو کو اس بات کا یقین تھا کہ وہ کسی ٹرسٹ کے ذریعہ مند تعمیر کرواسکتے ہیں جو کہ بیشتر ہندووں کو قابل قبول ہوسکتا تھا، جس ٹرسٹ کا یہاں ذکر ہورہا ہے، اس کے چیرمین سرینگری مہنت بھارتی تیرتھ سوامی تھے۔یہ تازہ انکشافات سرینگری کے مہنت بھارتی تیرتھ سوامی کے ہاتھوں اپنی کتاب کے رسم اجرا کے موقع پر کئے گئے۔
واضح رہے کہ پرساد کو مختلف ادوار میں 8 وزرائے اعلیٰ اور ایک وزیر اعظم کے ساتھ کام کرنے کا موقعہ ملا، انہوں نے وزیر اعظم کے دفتر میں چلنے والی سرگرمیوں، امبانی اور بچن کے ذریعہ لابنگ ، پارٹی فنڈ اور کانگریسی لیڈروں کے اہم رازوں کا افشا کیا۔
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں