فلپائن میں طوفان - ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے متجاوز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-17

فلپائن میں طوفان - ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے متجاوز

فلپائن میں سمندری طوفان سے شدید کہرام مچا ہوا ہے، جہاں ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں، اب تک ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزارسے بھی زائد ہوچکی ہے، جبکہ آٹھ سو پچاس سے زائد لاپتہ ہیں۔4 دسمبر سےجاری اس طوفان میں 2010 کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہلاکتوں میں مزید اضافہ کا اندیشہ ہے۔ امدادی عملہ مصروف کار ہے، اور 27 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔، بہت سوں نے اپنے رشتہ داروں کے پاس پناہ لے رکھی ہے۔بجلی اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔ سماجی بہبود وزیر کا کہنا ہے کہ غذائی پیکٹس پہنچائے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ پچھلے سال آنیوالی جان لیوا طوفان میں 1300 سے زیادہ جانیں تلف ہوئیں تھیں۔، فلپائن کے صدر نے کہ اس طوفان کو سنجیدگی سے لینگے تاکہ مزید جانوں کے اتلاف سے محفوظ رہا جاسکے۔، یہ طوفان بہت شدید ہے، لیکن ہم ایکدوسرے کی مدد کرکے جانی و مالی نقصانات کو کم کرسکتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں