مہا بھارت پر عامر خان فلم بنائیں گے شاہ رخ خان نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-16

مہا بھارت پر عامر خان فلم بنائیں گے شاہ رخ خان نہیں

فلم انڈسٹری میں یہ بات مشہور ہے کہ کنگ خان جب ایک بارکسی چیز کا ارادہ کرتے ہیں تب وہ اس سے پیچھے نہیں ہٹتے، لیکن سنا ہے کہ اس بار وہ پیچھے ہٹ رہے ہیں۔
اصل بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان نے کہ وہ مہابھارت پر فلم نہیں بنارہے ہیں ہیں جبکہ پچھلے سال را۔ون کی نمائش کے بعد خان نے کہا تھا کہ وہ اب "مہابھارت" پر فلم بنائینگے۔
اندر کی خبر یہ ہے کہ شاہ رخ نے مہابھارت والا اپناارادہ اسلئے بدلا کہ اب اس موضوع پر عامرخان "مسٹر پروفیشنلسٹ" فلم بنانے والے ہیں۔، اور ایسے میں ان سے ٹکر لینا آسان نہیں۔
واضح ہوکہ حال ہی عامر خان نے کہا ہے کہ وہ "مہابھارت" پر فلم بنانے والےہیں۔ ہسٹری کہتی ہے کہ جب بھی کنگ خان نے مسٹر پروفیشنلسٹ سے پنگا لیا انہیں منہ کی کھانی پڑی، اسلئے وہ اب اس پنگے سے دور رہنے ہی میں اپنی عافیت مان رہے ہیں۔یہ سب کتنا سچ ہے اور کتنا جھوٹ اسکا فیصلہ ہم نہیں کرسکتے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں