اسلام میں ماہِ محرم: صحابہ کرامؓ، تاریخ اور عاشورہ کے اہم پہلو - تعارف کتاب

اسلام میں ماہِ محرم: صحابہ کرامؓ، تاریخ اور عاشورہ کے اہم پہلو - تعارف کتاب
Muharram in Islam: Sahabah, History, and Significance of Ashura

ماہِ محرم اسلامی جنتری کا ایسا مخصوص و منفرد مہینہ ہے جو ماضی کی یادوں، اخلاقی پیغام اور روحانی غور و فکر سے مربوط ہے۔ آج کے تیز رفتار معلوماتی ماحول میں جہاں خیالات لمحوں میں گردش کر جاتے ہیں، تاریخ کو تحمل اور سمجھ بوجھ کے ساتھ پڑھنے کی ضرورت لاحق ہے۔ یہ تحریر اسی ناپسندیدہ تکرار کے بجائے، محرم سے منسلک اہم واقعات اور مختلف نقطۂ نظر کو مختصر اور بامقصد انداز میں قارئین کے سامنے پیش کرتی ہے تاکہ اصل حوالوں تک رسائی آسان ہو سکے۔
کتاب میں شامل مضامین کا بنیادی مقصد محض بحث یا تنازعہ پیدا کرنا نہیں بلکہ صحابہ کرامؓ کی شان و مقام، ان کے بارے میں قرآن و حدیث کے مختص بیانات، اور یومِ عاشورہ کی روحانی اہمیت کو واضح کرنا ہے۔ اس سلسلے میں تاریخی کتب سے منتخب شدہ مواد کو فہرستِ ماخذ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے تاکہ قاری خود بھی گہری تحقیق کر سکے۔ اگر آپ تاریخ، فقہ اور روحانیت کے درمیان توازن پسند کرتے ہیں تو یہ مجموعہ آپ کے لیے فکری رہنما ثابت ہوگا۔

کتاب کا دیباچہ

آج کے اردوداں قارئین سوشل میڈیا کے ایسے دور میں جی رہے ہیں جہاں ایک کلک پر مطلوبہ موضوع سے متعلق متعدد موقف یا تجزیاتی مراسلے یا مضامین سامنے آ جاتے ہیں۔ بطور خاص بعض موضوعات ہر دن، ہر ہفتہ یا ہر مہینہ تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ خصوصاً سیاست اور مذہب کے میدان میں اکثر باتیں تسلسل سے دہرائی بھی جاتی ہیں۔
تاریخِ اسلام کی مختلف و متنوع کتب میں ہر موقف کا اظہار موجود ہے۔ البتہ یہ بات ہر انفرادی قاری پر منحصر کرتی ہے کہ وہ کس موقف کو حق سے زیادہ قریب متصور کرتا ہے؟ بظاہر ۱۴۰۰ سال بعد کی امت ان واقعات یا متعلقہ شخصیات ؍ اکابرین کی نیت یا موقف پر کوئی حکم نہیں لگا سکتی، ہاں تجزیہ نگار مورخین و محققین کے بیان کو قبول یا رد کرنے کے لیے آزاد ہے، مگر کسی خاص کتاب یا موقف کو بحیثیت مجموعی سب پر مسلط کرنے کے لیے آزاد نہیں ہے۔
یہ کتاب تاریخ کی کتابوں میں محفوظ ان واقعات اور ان مواقف کو مختصراً پیش کرنے کی ایک ادنیٰ سی سعی ہے، جن کے ذریعے صحابہ کرام (رضوان اللہ عنہم اجمعین) جیسی پاکیزہ ہستیوں کی عظمت، اہمیت و عقیدت سے آج کی نسل کو آگاہ کرایا جائے۔ اس ضمن میں جن کتب سے مفید موضوعات کو اخذ کیا گیا ہے، ان کتابوں کے سرورق بھی شامل کیے گئے ہیں تاکہ متعلقہ حوالوں کے لیے اصل کتاب سے رجوع کرنے میں آسانی ہو۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
یہ جماعت گزر چکی۔ ان کو اُن کے اعمال (کا بدلہ ملے گا) اور تم کو تمہارے اعمال (کا) اور جو عمل وہ کرتے تھے ان کی پرسش تم سے نہیں ہوگی۔ (سورہ البقرۃ، آیت: ۱۳۴)


یہ بھی پڑھیے ۔۔۔:
محرم الحرام ۔۔ سن ہجری کا آغاز
محرم الحرام حادثہ کربلا اور مسلم قوم
محرم نامہ - اسلامی تاریخی واقعات از خواجہ حسن نظامی - تعارف کتاب

اس کتاب کا تعارف، اشاعتی کوائف، فہرستِ مضامین اور دیگر معلومات علمی، ادبی اور تحقیقی استفادے کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔

***

نام کتاب: اسلام میں ماہِ محرم
مرتب: مکرم نیاز
مطبوعہ: تعمیر پبلی کیشنز، حیدرآباد (سن اشاعت: 2025ء)
تعداد صفحات: 52

Muharram in Islam
فہرستِ مضامین
نمبر شمارعنوان
1صحابہ کرامؓ کے باہمی اختلافات : بحث و مباحثہ سے گریز
2قرآن و حدیث میں اصحاب رسول ﷺ کی مدح
3صحابہ کرام (رضی اللہ عنہم) کے لئے بخشش کی دعا
4کتاب خلافت و ملوکیت : تم نہ آتے تو یہ رونق نہ یہ ساماں ہوتا
5کتبِ تواریخ میں مشاجراتِ صحابہ
6سانحۂ کربلا : حق و باطل کا معرکہ نہیں
7ماہِ محرم اور یومِ عاشورہ کا خصوصی روزہ

Keywords: Muharram in Islam, Ashura significance, Sahabah in Islam, Islamic history, Islamic calendar, Muharram fasting, historical Islam, Karbala in Islam, Quran and Hadith on Sahabah, Islamic biography, early Islamic history, Sunni Islamic studies, Islamic sacred months, Muslim history, Islam and Ashura

Muharram in Islam
Muharram in Islam: Sahabah, History, and the Significance of Ashura, a book by Mukarram Niyaz.