جانے پہچانے اور وہ جنہیں کوئی نہیں جانتا - انور صابری - پی۔ڈی۔ایف کتاب ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-07-14

جانے پہچانے اور وہ جنہیں کوئی نہیں جانتا - انور صابری - پی۔ڈی۔ایف کتاب ڈاؤن لوڈ

wo-jinhe-koi-nahi-jaanta

جانے پہچانے اور وہ جنہیں کوئی نہیں جانتا
علامہ انور صابری کی ایسی کتاب ہے جس میں تقریباً 185 معروف و غیرمعروف ایسے شعرا، ادبا، علما و مجاہدینِ آزادی کا مختصر تعارف اور نمونہ کلام شامل کیا گیا ہے جو تقسیمِ ہند سے قبل و بعد کی ادبی و سماجی دنیا میں اپنا ایک خاص مقام و اثر رکھتے تھے۔
علامہ انور صابری ہندوستان کے مشہور قومی شاعر اور شاعرِ انقلاب رہے ہیں۔ انہوں نے اس کتاب میں جہاں مشاہیر کی زندگی کے وہ پہلو دکھائے ہیں جو عام نظروں سے پوشیدہ ہیں وہیں ان لوگوں کا ذکر بھی کیا ہے جنہیں کم ہی لوگ جانتے ہیں۔ اس طرح انہوں نے پرانی زندگیوں کا سچا خاکہ تیار کر دیا ہے۔
اس کتاب کی تیاری کا احوال بتاتے ہوئے وہ لکھتے ہیں کہ شخصیات کے کارناموں کی تحقیق کے لیے انہیں دور دراز کے سفر بھی کرنے پڑے۔ کئی سو لوگوں سے ملاقاتوں کے مواقع ملے اور یوں قدیم و جدید دور کے کئی سو فنکاروں کی تخلیقات اور سوانح حیات کو جمع کرنے کی انہیں سعادت نصیب ہوئی۔ اس کتاب میں کافی تعداد ایسے بزرگوں کی ہے جو ملک کے عظیم رہنما کے طور پر مشہور ہیں لیکن آج تک کسی کو یہ علم نہ تھا کہ وہ کامیاب شاعر بھی ہیں۔ قدیم اخبارات و رسائل جیسے قطب دہلی، نیرنگِ خیال دہلی، زمانہ کانپور اور امنِ نو لکھنؤ کے ذریعے انہیں کافی معلومات دستیاب ہوئیں جو اس کتاب کا حصہ بنیں۔
تعمیرنیوز کے باذوق قارئین کی خدمت میں تقریباً سوا دو سو صفحات پر مشتمل یہی دلچسپ و نادر کتاب پی۔ڈی۔ایف فائل شکل میں پیش ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے ہے۔


***
نام کتاب: جانے پہچانے اور وہ جنہیں کوئی نہیں جانتا
مصنف: علامہ انور صابری
ناشر: صابری بکڈپو، دیوبند (سن اشاعت: 1958ء)
تعداد صفحات: 225
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 7 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Wo Jinhe Koi Nahi Jaanta Anwar Sabri.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

Wo Jinhe Koi Nahi Jaanta. Selected biographies, Compiled by Allama Anwar Sabri, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں