جدید دنیا میں اسلام : مسائل اور امکانات - مرتبہ آل احمد سرور - پی۔ڈی۔ایف کتاب ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-06-24

جدید دنیا میں اسلام : مسائل اور امکانات - مرتبہ آل احمد سرور - پی۔ڈی۔ایف کتاب ڈاؤن لوڈ

Jadeed-Dunya-mein-Islam-Masail-aur-Imkanat

پندرہویں صدی ہجری کے آغاز نے مسلمانوں کو یہ موقع فراہم کیا کہ وہ اسلام کے بنیادی اصولوں، اسلامی تاریخ، موجودہ دور کے تقاضوں کی روشنی میں اسلام کے رول اور خصوصاً ہندوستان میں مسلمانوں کے مسائل پر، پھر سے غور کریں۔
سنہ 1981ء میں ریاست جموں و کشمیر نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی اس غرض سے قائم کی کہ وہ پندرہویں صدی ہجری کے آغاز کے سلسلے میں مناسب تقریبات کا انتظام کرے۔ شیرِ کشمیر شیخ عبداللہ خود اس کمیٹی کے صدر تھے۔ اور انہی کی ہدایت پر اقبال انسٹی ٹیوٹ کشمیر یونیورسٹی کے ذمے یہ کام دیا گیا کہ وہ "جدید دور میں اسلام - مسائل اور امکانات" کے موضوع پر ایک ایسے سیمینار کا انعقاد کرے جس میں علما بھی شریک ہوں اور ملک کے دانشور اور یونیورسٹیوں کے اسکالر بھی۔ چنانچہ 3/اکتوبر/1981ء سے 8/اکتوبر تک یہ سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار کا افتتاح شیخ عبداللہ نے ایک بصیرت افروز خطبے سے کیا۔ وائس چانسلر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سید حامد نے افتتاحیہ اجلاس کی صدارت کی اور بدرالدین طیب جی نے کلیدی خطبہ پڑھا۔ سیمینار میں اردو اور انگریزی کے جملہ بیالیس (42) مقالات پڑھے گئے اور ہر مقالے پر بعد ازاں بحث بھی ہوئی۔ علما اور جدید علوم کے ماہرین کی مدد سے اس سیمینار کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی گئی۔
زیر نظر کتاب "جدید دور میں اسلام - مسائل اور امکانات" میں وہ سارے مقالات شامل ہیں جو اردو میں پڑھے گئے تھے۔ ان تمام مقالات کے ذریعے بنیادی مسائل سامنے آ گئے ہیں اور ان کے مطالعے سے ایک مجموعی تاثر موضوع کے تعلق سے قائم ہو گیا ہے۔
اسلام اور عصر حاضر کے موضوع میں دلچسپی رکھنے والے باذوق قارئین کی خدمت میں تقریباً سوا تین سو صفحات پر مشتمل یہی کتاب پی۔ڈی۔ایف فائل شکل میں پیش ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے ہے۔



***
نام کتاب: جدید دنیا میں اسلام : مسائل اور امکانات (مضامین)
مرتبہ: پروفیسر آل احمد سرور
ناشر: اقبال انسٹی ٹیوٹ، کشمیر یونیورسٹی، سرینگر (سن اشاعت: 1983ء)
تعداد صفحات: 328
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 15 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Jadeed Dunya mein Islam Masail aur Imkanat.pdf

Direct Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست
نمبر شمارعنوانقلمکارصفحہ نمبر
الفپیش لفظپروفیسر آل احمد سرور7
1خطبہ افتتاحیہشیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ13
2جدید دنیا میں اسلام - مسائل اور امکاناتپروفیسر آل احمد سرور23
3عصر حاضر کے ساتھ اسلامی اقدار اور تعلیمات کی مطابقتمیر واعظ مولانا محمد فاروق33
4عصر حاضر اور اسلامی اقدارمحمد یوسف ٹینگ45
5دور حاضر میں اسلامی اقدار کی معنویتغلام رسول ملک56
6تصوف اور انسان دوستیخواجہ حسن ثانی نظامی70
7عصر حاضر سے اسلامی اقدار کی مناسبتحافظ رحمت اللہ میر80
8ذرائع پیداوار اور ذرائع تقسیم کی ملکیتحافظ مجیب اللہ ندوی93
9شریعت بدلتے ہوئے زمانے میں - حضرت عمر فاروق کے اجتہادات کی روشنی میںمولانا سعید احمد اکبرآبادی124
10حضرت عمر فاروق اعظم کے اجتہادات سے ہم کو کیا ملا اور کیا مل سکتا ہے؟سید صباح الدین عبدالرحمن136
11غزالی کا اجتہادرشید نازکی157
12اسلام اور سیکولرزممفتی محمد رضا انصاری173
13سیکولر ملکوں میں اسلام کا رولاخلاق حسین قاسمی185
14فکر اقبال اور ہندی مسلمانپروفیسر مسعود حسین خان200
15اصلاح و تجدد کے حامی اور ان کی الجھنیںپروفیسر ضیا الحسن فاروقی212
16جمہوریہ اسلامی ایران میں اسلام کے مسائل اور امکاناتڈاکٹر کبیر احمد جائسی230
17سیکولر ہندوستان میں شریعت کے نفاذ کا مسئلہپروفیسر مشیر الحق244
18ہندوستانی سیکولر جمہوریہ میں اسلامی قانون کی مناسبتغلام نبی ہاگرو263
19مسلم ممالک میں اسلامی قانون کا نفاذ اور اس کا جوازایم۔ اے۔ شیدا274
20اسلام اور بینکنگریحان الحق284
21اسلام اور عورتمنشی جلال الدین297
22عورت اور اسلام - مسئلہ حجاب پر ایک نظرمحمد اسلام اصلاحی316


Jadeed Dunya mein Islam, Masail aur Imkanat. Selected essays, Compiled by Prof Aal-e-Ahmad Suroor, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں