بادشاہت کا خاتمہ - منٹو کے افسانے - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2022-04-20

بادشاہت کا خاتمہ - منٹو کے افسانے - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

Badshahat-ka-khatma_Manto

سعادت حسن منٹو (پیدائش: 11/مئی 1912ء ، لدھیانہ - وفات: 18/جنوری 1955ء ، لاہور)
اردو کے ایسے نامور ادیب رہے ہیں جو اپنے تیکھے اسلوب اور موضوعات کے باعث اردو ادب کی تاریخ میں زندہ جاوید بن چکے ہیں۔ اپنی مختصر سی دو عشرہ طویل تخلیقی زندگی میں انہوں نے نثر کی کئی جہتوں میں کام کیا ہے۔ ترجمے، مضامین، ریڈیائی ڈرامے، فلمی کہانیاں، فلمی کہانیوں کے منظرنامے، تعارفی خاکے، احوال نگاری، اخباری کالم اور مختلف موضوعات پر مشتمل مضامین منٹو کی ادبی میراث ہیں جو تقریباً تیس طبع شدہ کتب پر مشتمل ہے۔ جنہیں ہند و پاک کے مختلف ناشرین آج بھی اپنے ذوق اور قارئین کی پسند کے مطابق رد و بدل کے ساتھ شائع کرتے رہتے ہیں۔
منٹو کے مطابق ان کی یہ کتاب ایسے گیارہ (11) افسانوں پر مشتمل ہے جن کی طوالت قریب قریب یکساں ہے۔ اس طرح انہوں نے افسانہ نگاری میں ایک نیا تجربہ کیا ہے۔ یہ دلچسپ و نادر کتاب "بادشاہت کا خاتمہ" تعمیر نیوز کے ذریعے پی۔ڈی۔ایف فائل شکل میں منٹو نواز قارئین کے مطالعے کے لیے پیش ہے۔ تقریباً ڈیڑھ سو صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم 6 میگابائٹس ہے۔
کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔


***
نام کتاب: بادشاہت کا خاتمہ (افسانے)
مصنف: سعادت حسن منٹو
ناشر: ساقی بک ڈپو، دہلی۔ سن اشاعت: جون-1950ء ، (ری-پرنٹ): 1985ء
تعداد صفحات: 161
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 6 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Badshahat Ka Khatma by Manto.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:

فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
1بادشاہت کا خاتمہ9
2تقی کاتب27
3والد صاحب44
4عورت ذات57
5عشق حقیقی69
6کتے کی دعا83
7پری95
8خود فریب107
9برمی لڑکی119
10فوبھا بائی136
11ابجی ڈڈو151

Badshahat Ka Khatma, Urdu short stories by Sadat Hasan Manto, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں