فیس بک واٹس ایپ انسٹاگرام کی خدمات تقریباً ساری دنیا میں معطل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-10-04

فیس بک واٹس ایپ انسٹاگرام کی خدمات تقریباً ساری دنیا میں معطل

اس وقت دنیا کے تقریباً تمام مقامات پر واٹس ایپ ، فیس بک ، انسٹاگرام سرور بند ہیں۔ انٹرنیٹ صارفین واٹس ایپ پیغامات کا تبادلہ کرنے سے قاصر ہیں۔ ویب براؤزر پر انسٹاگرام اور فیس بک کی ویب سائٹس نہیں کھل رہی ہیں۔
ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ہزاروں صارفین اس بندش کی اطلاع دیتے ہوئے مختلف قسم کے مزاحیہ پیغامات اور کارٹون میمز شئر کرنے میں مشغول ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ آج 4/اکتوبر بروز پیر، ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق رات تقریباً سوا نو بجے سے اس بندش کا آغاز ہوا جو تادم تحریر برقرار ہے۔


یاد رہے کہ واٹس ایپ اور انسٹاگرام دونوں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک ہی کے زیرتحت ہیں۔ اور رواں سال 19/مارچ کو بھی واٹس ایپ اور انسٹاگرام، ہندوستان اور دنیا کے دیگر حصوں میں بڑے پیمانے پر بندش کا شکار ہو گئے تھے۔

واٹس ایپ ٹویٹ

فیس بک ایپ ٹویٹ

انسٹاگرام ٹویٹ


WhatsApp, Instagram, Facebook down globally

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں