جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ اردو زبان کے فروغ میں سب سے بڑی رکاوٹ طلبا کے لیے اسکول کی سطح پر اہل اساتذہ کی عدم دستیابی ہے۔ اس کے پیش نظر دیلی حکومت نے دہلی میں 917 ٹرینڈ گریجو یٹ اساتذہ ( ٹی جی ٹی) کی تقرری کا فیصلہ کیا ہے۔ دبلی سب آرڈینیٹ سروسیز سلیکشن بورڈ (DSSSB) نے ڈائرکٹوریٹ آف ایجوکیشن، حکومت دیلی میں ٹی جی ٹی (اردو ) کے 917 اسامیوں کے سلسلے میں اشتہارنمبر 21/03 تاریخ 27.5.2021 کے تحت تقرری کا نوٹس شائع کیا ہے۔
میری درخواست ہے کہ آپ دہلی سب آرڈینیٹ سروسیز سلیکشن بورڈ کے ذریعہ ٹی جی ٹی (اردو) کی 917 اسامیوں سے متعلق معلومات کو کالجوں، تعلیمی اداروں میں مستحق طلباء کے درمیان وسیع پیمانے پر تشہیر کے لیے براہ کرم اپنے دفاتر کا بخوبی استعمال کریں۔
یہ معلومات واٹس ایپ، فیس بک اور دیگر ویب سائٹ جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ بھی مشتہر کی جا سکتی ہیں تاکہ دلچسپی رکھنے والے اہل امیدوار اردو زبان کی خدمت میں اپنا کیریئر بنانے کے لیے اس نادر موقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔
میں منسلک معلومات کی وسیع پیمانے پر تشہیر کو یقینی بنانے میں آپ کی حمایت اور آپ کے تعاون کا شکر گزار رہوں گا تاکہ تقرری کے اصولوں اور طریقۂ کار کے مطابق تمام اسامیاں مستحق امیدواروں سے پر کی جا سکیں۔
نیک خواہشات کے ساتھ
محمد اے۔ عابد
سکریٹری، اردو اکادمی دہلی (دلی سرکار)
حکومت دہلی کے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں اساتذہ (اردو) کی 917 اسامیوں کے لئے تقرری
دہلی سب آرڈینیٹ سروسیز سلیکشن بورڈ ( DSSSB ) نے حکومت دہلی کے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے لیے 917 تربیت یافتہ گریجویٹ اساتذہ (TGTs) (خواتین = 571 اور مرد = 346) کی تقرری کے سلسلے میں آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔ اشتہار کی تفصیلات درج ذیل آن لائن لنک پر دیکھی جا سکتی ہیں:
آن لائن درخواست 4/جون 2021 سے شروع ہو چکی ہیں جو 3/جولائی 2021 (رات 11:59 بجے تک) جاری رہیں گی۔
تفصیلات درج ذیل ہیں:
پوسٹ (عہدے) کا نام:
تربیت یافتہ گریجویٹ ٹیچر ( اردو ) - خواتین اور مرد
پوسٹ کوڈ: 52/21 MALE ) (URDU ) TGT)
اور 53/21 FEMALE ) (URDU) TGT)
مردوں کے لئے خالی اسامیوں کی کل تعداد: 346
خواتین کے لئے خالی اسامیوں کی کل تعداد: 571
لازمی تعلیمی اہلیت:
(1)
* جدید ہندوستانی زبانوں (MIL) میں سے متعلقہ زبان میں بی۔اے ( آنرز ) یا اختیاری مضامین میں سے ایک کے طور پر متعلقہ جدید ہندوستانی زبان میں کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے مجموعی طور پر 45 فیصد نمبروں کے ساتھ بی۔اے۔ اس میں ایک اضافی زبان شامل ہو یا ڈگری سطح پر اسکول کا ایک مضمون*(i) شامل ہو۔
یا
* کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے متعلقہ جدید ہندوستانی زبان کی مساوی اورینٹل ڈگری جس میں مجموعی طور پر 45 فیصد نمبر ہوں۔
یا
* (صرف ہندی زبان کے اساتذہ کے طور پر تقرری کے لیے) ہندی ساہتیہ سمیلین پریاگ کا ساہتیہ رتن جس میں مجموعی طور پر 45 فیصد نمبر ہوں اور میٹرک میں انگریزی زبان بھی شامل رہی ہو۔
اس کے علاوہ مجموی طور پر 45 فیصد نمبروں کی لازمی اہلیت میں انہیں رعایت دی جاۓ گی جو (الف) کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے متعلقہ ہندوستانی زبان میں پوسٹ گریجویٹ ہوں، (ب) ST / SC زمرے میں ہوں، (ج) جسمانی طور پر معذور ہوں
(2)
ٹیچنگ میں ڈگری یا ڈپلومہ
(3)
ہندی سے واقفیت لازمی ہے (اگر کسی امیدوار نے آٹھویں جماعت تک ایک مضمون کے طور پر ہندی کی پڑھائی کی ہے یا آٹھویں کے بعد کسی بھی جماعت میں اس کا مطالعہ کیا ہے تو سمجھا جائے گا کہ انہیں ہندی کی واقفیت ہے)
(4)
سی بی ایس ای سے سی-ٹیٹ (CTET) کوالیفائی کیا ہو۔
نوٹ:
امیدوار گریجویشن کورس کے دوران کم از کم دو سال تک متعلقہ مضمون کا مطالعہ کیا ہو جیسا کہ تقرری کے ضابطوں (RRs) میں درج ہے۔ اس میں مختلف یونیورسٹیوں میں رائج اہم مضامین بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
پے اسکیل:
گروپ "بی" - نان گزیٹیڈ
عمر:
32 برس سے کم۔
عمر میں رعایت درج ذیل طریقے سے دی جائے گی:
SC/ST=5yrs
OBC=3yrs
PwD=10yrs
PwD+SC/ST=15yrs
PwD+OBC=13yrs
*(i)
اسکول کے مضامین میں انگریزی، ہندی، فزکس، کیمسٹری، کمپیوٹر سائنس، بایولوجی، میتھس، بزنس اسٹڈیز، اکاؤنٹینسی، اکنامکس، پالیٹکل سائنس، ہسٹری، جیوگرافی، سوشیالوجی، سنسکرت، اردو، پنجابی، بنگالی، فزیکل ایجوکیشن، انفارمیشن پریکٹس، ہوم سائنس، انجینئرنگ گرافکس، کمرشیل آرٹس، پینٹنگ، سائیکولوجی اور این سی سی شامل ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں