تلنگانہ میں مسلمان - انگریزی کتاب کی رسم اجرا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2021-06-18

تلنگانہ میں مسلمان - انگریزی کتاب کی رسم اجرا

تلنگانہ میں مسلمان (مسلمز اِن تلنگانہ) [Muslims in Telangana] نامی کتاب کی رسم اجرا کے بعد نہ صرف تلنگانہ بلکہ ہندوستان بھر کے اردو داں طبقہ کی جانب سے یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ یہ کتاب قومی اردو کونسل [NCPUL] یا تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے اردو میں بھی شائع کی جائے تاکہ مسلمانوں کی اکثریت اپنے حقیقی موقف سے واقف ہو سکے۔


مسلمز اِن تلنگانہ [Muslims in Telangana] نامی تحقیقی کتاب کا 10/جون کو رسم اجراء ہوا ہے۔ یہ کتاب تلنگانہ حکومت کی جانب سے قائم کردہ کمیشن آف انکوائری نے مرتب کی ہے۔ اس کتاب کے ایڈیٹرس بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہر معاشیات ڈاکٹر عامراللہ خان، جناب ایم۔ اے۔ باری، ایم۔ اے۔ شعبان اور جی۔ سدھیر ہیں۔ اس کتاب کا پیش لفظ ابو صالح شریف نے لکھا ہے۔
تلنگانہ میں مسلمانوں کے تعلیمی و معاشی موقف، آبادی کے لحاظ سے ان کی حالت، دور حاضر میں ہندوستانی مسلمانوں کو درپیش چیلنجس ، تعلیم اور صحت کے شعبے میں ان کا موقف، ہندوستان میں تحفظات اور دستوری موقف جیسے عنوانات کے تخت ریسرچ پر مبنی مضامین شامل ہیں۔
اس کتاب کی رسم اجراء ورچوئل پروگرام میں انجام دی گئی۔ کلیدی خطبہ پیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و ایم۔پی نے پیش کیا جس میں انہوں نے مختلف شعبوں میں مسلمانوں کو درپیش چیلنجس ، عدم مساوات، تعصب، امتیازی سلوک کے واقعات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ مسلمانوں کا سماجی بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔


جناب عامر اللہ خان نے گواہ نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بڑی عرق ریزی کے ساتھ سروے کے بعد یہ کتاب مرتب کی گئی ہے جس کی روشنی میں مسلمانوں کے ساتھ ہر شعبہ حیات میں انصاف اور مساوات کے لیے اقدامات کئے جا سکتے ہیں اور دوسری ریاستیں بھی اس کی روشنی میں اپنی ریاست کے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کر سکتی ہیں۔
چیرمین تلنگانہ اردو اکیڈیمی جناب رحیم الدين انصاری نے مسلمز اِن تلنگانہ [Muslims in Telangana] کی اردو میں اشاعت کے سلسلے میں غور کرنے کا تیقن دیا ہے۔


سدھیر کمیشن کی یہ رپورٹ تلنگانہ حکومت کی سرکاری ویب سائٹ سے پی۔ڈی۔ایف فائل (صفحات:312، حجم:3 میگابائٹس) شکل میں، اس لنک سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے:
یہ کتاب (قیمت: 12,242 ہندوستانی روپے) ایمیزون پر یہاں سے خریدی جا سکتی ہے ۔۔۔

Muslims in Telangana - A Discourse on Equity, Development, and Security.
Muslims in TELANGANA | the Release of the Book

1 تبصرہ:

  1. اردو میں ترجمہ کرنے کا کام شروع کیا جاے اس طرح کی کتابیں جب ترجمہ کی جاے گی تو تحقیقی کام کا مزاج پروان چڑھے گا

    جواب دیںحذف کریں