پیکر کے بانی مدیر اعظم راہی ہیں۔ بعد میں بدر افسر، خان معین، رؤف خلش، حسن فرخ، مسعود عابد اور ہادیہ شبنم ادارتی بورڈ سے وابستہ ہوئے۔
پیکر کے اس شمارے کی خصوصیت اس میں شامل بعض اہم نام اور یادگار تخلیقات ہیں۔ اردو کی نامور افسانہ/ناول نگار جیلانی بانو کی سب سے پہلی تخلیق، افسانہ "ایک نظر ادھر بھی" (اشاعت: ماہنامہ 'چراغ' جون-1951) کی دوبارہ اشاعت پیکر کے اسی شمارے میں عمل میں آئی۔ ممتاز صحافی اور بانی مدیر روزنامہ "منصف" محمود انصاری (مرحوم) کے فلمی تبصرے اور کھیلوں کا جائزہ، نہایت دلچسپ اور قابل ستائش ہے۔ پروفیسر مغنی تبسم کی ایک ریڈیائی تقریر ایک اہم موضوع (شاعر کا کارِ منصبی سماج میں) پر تحریری شکل میں پیش کی گئی ہے، ہر سنجیدہ شاعر کو اس کا ضرور مطالعہ کرنا چاہیے کہ یہ موضوع آج بھی اپنی اہمیت رکھتا ہے۔ معروف دانشور ادیب برٹرانڈ رسل کے ایک اہم مضمون "عالمی حکومت" کا اردو ترجمہ رشید الدین نے کیا ہے۔ جمالیاتی جبلت اور موسیقی کی ایک صنف 'ٹھمری' جیسے سنجیدہ موضوعات پر سیرحاصل مضامین شامل ہیں۔
67 صفحات کی اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 3 میگابائٹس ہے۔
رسالہ کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔
***
نام رسالہ: پیکر - جنوری 1963
مدیران: اعظم راہی، رؤف خلش
تعداد صفحات: 67
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 3 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ تفصیلات کا صفحہ: (بشکریہ: archive.org)
Paiker - Jan,1963.pdf
ماہنامہ 'پیکر' - جنوری 1963 :: فہرست | |||
---|---|---|---|
نمبر شمار | تخلیق کار | تخلیق | صفحہ نمبر |
1 | قارئین | خط و خال (خطوط) | 4 |
2 | اعظم راہی | زاوئے (اداریہ) | 5 |
3 | وی۔ نارائن کرن ریڈی | تھوریو | 6 |
4 | راجہ مہدی علی خان | اندازِ بیاں اور | 18 |
5 | عوض سعید | عورت اور عورت | 10 |
6 | کنول پرشاد کنول | قطعات | 9 |
7 | خیرات ندیم | غزل | 19 |
8 | مغنی تبسم | شاعر کا کارِ منصبی سماج میں (ایک ریڈیائی تقریر) | 20 |
9 | جیلانی بانو | ایک نظر ادھر بھی (افسانہ - جیلانی بانو کی اولین تخلیق) | 40 |
10 | مجیب الرحمان | جبلتوں کی ملکہ - جمالیاتی جبلت | 54 |
11 | وحیدہ نسیم | غزل | 34 |
12 | محمد علوی | غزل | 35 |
13 | رشید الدین | عالمی حکومت (تحریر: برٹرانڈرسل) | 49 |
14 | مصور سبزواری | غزل | 35 |
15 | سید احمد شمیم | مہِ تپیدہ | 23 |
16 | رفعت صدیقی | حسنِ مدقوق (نظم) | 39 |
17 | عطا الرحمان ارشاد | غزل | 34 |
18 | شمیم چواروی | تہہ در تہہ | 25 |
19 | صمد پرویز | ٹھمری | 36 |
20 | ظہیر بنگلوری | غزل | 53 |
21 | ساجن بھارتی | غزل | 53 |
22 | ضیا الدین احمد شکیب | غزل | 47 |
23 | حیات وارثی | غزل | 47 |
24 | نمائندہ خصوصی | پرچھائیاں (تازہ ترین فلمی خبریں) | 59 |
25 | محمود انصاری | نگاہ - غیرجانبدار فلمی تبصرے | 63 |
26 | محمود انصاری | جائزے - کھیلوں پر تبصرے | 65 |
Paiker magazine Hyderabad, issue: Jan. 1963, pdf download.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں