مولانا ابوالکلام آزاد - سلسلہ ادب اطفال - از وقار خلیل - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2020-09-25

مولانا ابوالکلام آزاد - سلسلہ ادب اطفال - از وقار خلیل - پی۔ڈی۔ایف ڈاؤن لوڈ

Maulana-Abul-Kalam-Azad_Viqar-Khaleel

مولانا ابوالکلام آزاد
وقار خلیل (اصل نام: سید شاہ محمد خلیل الرحمن حسینی، پ: 29/اگست/1930 - م: 2/نومبر/1998) کی بچوں اور کم پڑھے لکھے افراد کے لیے لکھی گئی کتاب ہے، جس کا پہلا ایڈیشن ادارۂ ادبیات اردو (حیدرآباد) کی جانب سے 1958ء میں شائع ہوا تھا، پھر 1973 میں دوسرا اور 1981ء میں تیسرا ایڈیشن اشاعت پذیر ہوا۔
وقار خلیل نہ صرف حیدرآباد کے ممتاز شاعر تھے بلکہ ایسے بہترین ادیب اور صحافی بھی تھے جن کی ادبی و صحافتی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ 1956 سے تاحیات وہ ڈاکٹر زور کے "ادارۂ ادبیات اردو" اور "ایوان اردو" سے وابستہ رہے ۔ کچھ عرصہ انہوں نے ماہنامہ 'سب رس' کی ادارت کا فریضہ بھی نبھایا۔ وقار خلیل کی یہ یادگار کتاب اردو کی نئی نسل کے لیے تعمیرنیوز کی جانب سے پی۔ڈی۔ایف فائل شکل میں پیش خدمت ہے۔ تقریباً چالیس صفحات کی مختصر اس پی۔ڈی۔ایف فائل کا حجم صرف 2 میگابائٹس ہے۔

کتاب کا ڈاؤن لوڈ لنک نیچے درج ہے۔

اس کتاب کے تعارف میں صاحبِ کتاب لکھتے ہیں ۔۔۔
حضرت مولانا ابوالکلام آزاد
کے بارے میں بچوں اور کم پڑھے لکھے لوگوں کے لیے آسان اردو میں یہ کتاب لکھی گئی ہے اور اس بات کی کوشش کی گئی ہے کہ مولانا کی ذہانت اور علمیت کا ہلکا سا خاکہ ملک کے نونہالوں کے لیے روشنی کا مینار بن جائے۔
کیا بچے اور کیا بڑے۔۔۔ سبھوں کو چاہیے کہ مولانا کی زندگی سے سبق حاصل کریں اور اپنے مستقبل کو سنواریں۔
ادارۂ ادبیات اردو کی طرف سے یہ کتاب پیش کی جا رہی ہے، جس کے لیے محترم ڈاکٹر زور صاحب شکریہ کے مستحق ہیں۔

- وقار خلیل (مدیر بچوں کا رسالہ 'انعام')
15/اکتوبر 1958 ، سلطان شاہی، حیدرآباد۔

***
نام کتاب: مولانا ابوالکلام آزاد
تصنیف: وقار خلیل
تعداد صفحات: 42
پی۔ڈی۔ایف فائل حجم: تقریباً 2 میگابائٹس
ڈاؤن لوڈ لنک: (بشکریہ: archive.org)
Maulana Abul Kalam Azad By Viqar Khaleel.pdf

Archive.org Download link:

GoogleDrive Download link:


مولانا ابوالکلام آزاد - سلسلۂ ادب اطفال از وقار خلیل :: فہرست
نمبر شمارعنوانصفحہ نمبر
1مولانا آزاد کا خاندان5
2پیدائش اور بچپن8
3ابتدائی تعلیم9
4تربیت11
5تقریر اور مباحثہ کا شوق13
6اردو تعلیم کا آغاز14
7عربی اور فارسی میں مہارت17
8مطالعہ کا شوق19
9پیری مریدی سے نفرت21
10عمر کی مشکل23
11شاعری کا ذوق25
12شادی26
13اخباروں کی ادارت28
14مولانا حالی سے ملاقات32
15گاندھی جی سے ملاقات اور کانگریس میں شرکت34
16فالج کا حملہ اور انتقال35

Maulana Abul Kalam Azad, By Viqar Khaleel, pdf download.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں